اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

رانا ثناء نے دورہ عراق میں ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے

اسلام آباد ( آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دور ہ عراق میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دورۂ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے ہیں، تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل فون شامل ہے۔

یہ تحائف عراقی وزیرداخلہ عبدالامیرالشماری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر دیئے تھے جو کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker