اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب میں 13 سے 16 اگست تک شدید بارشیں متوقع ہیں: پی ڈی ایم اے

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے جہاں آئندہ دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ صوبے میں 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز بارش کے امکانات ہیں جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دریاؤں کی صورتحال پر ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ پنجاب کے دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور تربیلا اور منگلا ڈیم 95 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker