اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،گرمی ستائے عوام کو سکھ کا سانس ملا۔

۔اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی ابر رحمت برسا، محکمہ موسمیات کےمطابق آج خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری اور گلیات میں بھی پری مون بارشوں کا نیا سپل شروع ہو گیا،
بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر سیاح انجوائے کرنے لگے، ایوبیہ نتھیا گلی چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہو گئی۔گہری دھند کے باعث گاڑیاں ڈرائیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بارش میں اتنظامی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker