اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سٹیٹس کو خوفزدہ ہے،اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر گہرے سائے منڈلا رہے ہیں۔

اعظم خان سواتی کی گرفتاری پر فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی عمر 70 سال ہے اور انکے ساتھ غیر انسانی سلوک اس بات کی علامت ہے کہ سٹیٹس کو خوفزدہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے تحت پاکستان میں بنیادی، انسانی، آئینی حقوق ختم ہوچکے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام چاہتی ہے اب اس ظلم کے نظام کا خاتمہ کے لئے لازمی سڑکوں نکلا جائے۔

علی زیدی نے کہا کہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سینیٹرز کو بیانات دینے پر گرفتار کیا جا رہا ہے، جبکہ منی لانڈرنگ کرنے والے ہک سے اتر کر وزیر اعظم ہاؤس میں اقتدار کے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا کوئی غیرت مند شخص اپنے اولاد کی پرورش ایسے معاشرے میں کرنا چاہے گا جہاں مجرموں کی حکومت ہو۔انہوں نے کہا کہ نظام انصاف ان مجرموں کو تحفظ فراہم کرے؟، ایک مضبوط اور قابل اعتماد نظام انصاف کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، ہمارا نظامِ انصاف کہ حال پر افسوس ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور پھر انہیں ننگا کر کے مارناوہ ایک بزرگ ہیں، نانا اور دادا ہیں۔ ایک لمحے کو سوچیں ان کی فیملی پر کیا گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے ہم آپ سے کمزور ہیں کچھ نہیں کر سکتے، اس لئے آپ سے استدعا ہے کہ مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی جوان کو پکڑ لیں لیکن بزرگ کو ننگا نہ کریں۔

دوسری جانب حسان خاور کا کہنا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار امپورٹڈ حکومت انجام بھول بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، گرفتاریاں کرکے یہ حکومت کیا کرنا چاہ رہی ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پہلے سینیٹر سیف نیازی اور اب سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے، رات گئے کی جانے والی گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کو رات 3 بجے اُنکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا ۔

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی اے کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی ایف آئی اے کو کسی کیس میں مطلوب نہیں۔ ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ اعظم سواتی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی شامل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker