اہم خبریںتازہ ترین

مذاکرات بے سود رہے ، بجٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی حاضری برائے نام

اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسحاق ڈار ، طارق فضل چودھری کے مذاکرات کے باوجود ایوان میں پیپلزپارٹی کیارکان کی حاضری برائے نام رہی۔بجٹ اجلاس کے پہلے روز اتحادی بھی ن لیگی حکومت سے فاصلے پرنظر آرہے ہیں ، اسحاق ڈار، طارق فضل چودھری کے مذاکرات کے باوجود پیپلزپارٹی کی ایوان میں حاضری برائے نام رہی ہے ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صرف چار اراکین سید غلام مصطفی شاہ، سید خورشید شاہ، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شریک ہوئے ۔علاوہ ازیں اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت پر سنی اتحاد کونسل اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کرنعرے بازی کی اور گو شہباز گو کے نعرے لگائے ، اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سیٹیاں اور باجے بھی بجا دیئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker