اسلام آباداہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفی منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کیلئے ق لیگ کے رہنما پرویز الہی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے منظوری بھی دے دی ہے۔دونوں رہنماں نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔

عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے استعفی منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، پنجاب حکومت توڑنے پر عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک عدم
اعتماد غیر مثر ہوجائیگی۔ذرائع کے مطابق بزدار حکومت ختم ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی کا عہدہ سنبھال کر اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ پرویز الہی کو وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ترین گروپ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker