اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، دھماکے میں فوجی جوان شہید

راولپنڈی (آئی پی ایس)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں کی گئی کارروائی میں ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
علاوہ ازیں شمالی وزیرستان ضلع کے عام علاقے غوریوم میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس سے ایک جوان شہید ہوگیا۔ 26 سالہ سپاہی شاہ زیب کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker