اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 371 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔