اہم خبریںتازہ ترین

وزیرقانون نے ٹیکس قوانین میں ترمیم ایوان میں پیش کر دی

اسلام آباد(سب نیوز )وزیرقانون نے ریکوریز بہتر بنانے کے لئے ٹیکس قوانین میں ترمیم ایوان کے سامنے رکھ دی۔اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ ، حکومت نے اپنے کئی اختیار چھوڑے ہیں انکم ٹیکس معاملات میں اپیل کا فیصلہ تیز کرنے کے لئے ترامیم لائے ہیں۔ جس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی کرے گی۔

ٹیکس قوانین میں ترمیم بل پر اسپیکر نے کہا کہ اس بل پر مشاورت کے لئے غیررسمی بات چیت کرلی جائے، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی میں جانا چاہئیے، جس پر وزیرقانون نے کہا کہ یہ سب کام ملکی مفاد اور بہتری کے لئے ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker