اہم خبریںپاکستان

بارشوں کا لانگ اسپیل،اسلام آبادمیں سیلاب کاخطرہ، عملہ متحرک

اسلام آباد(آئی پی ایس )بارشوں کا لانگ اسپیل ،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر کیپٹن (ر)سید علی اصغرکی زیر نگرانی عملہ متحرک ،ای الیون،ترامڑی،سواں ،بارہ کہو اور نالہ کورنگ سمیت تمام اسٹیشن پر عملہ ہائی الرٹ کردیا گیاتاحال تمام برساتی نالے معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری بھی جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خطرہ ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالز کو ترجیح دی جائے گی،تمام ریسکیو ٹیمیں ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker