اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی رہائی کا حکم

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے 57 کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رہائی کے لئے پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کر کے 57 پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker