اہم خبریںپاکستان

پنجاب بھر کی عدلیہ میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور،پنجاب بھر کی عدلیہ میںوسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 407سول ججوں کے تبادلوں کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر علی بھٹی نے پنجاب بھر کی عدلیہ سے 407سول ججوں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج اظہر اقبال کا گوجر خان سے قصور ، وقاص مرتضیٰ جنجوعہ کا اٹک سے ڈی جی خان ، مارینا جاوید کا فتح جنگ سے سیالکوٹ ، عثمان مجید کا جنڈ سے میلسی ، محمد آصف گل کا بہاولنگر سے لاہور ، محمود عال کا بہاولنگر سے اٹک ،شازیہ پروین کا بہاولنگر سے لاہور ، محمد نعیم علی کا بہاولنگر سے راولپنڈی ، محمد ضیغم کا میچن آباد سے راولپنڈی ، محمد اکمل کا ہارون آباد سے خان پور ، مرزا نعیم بیگ کا ہارون آباد سے فیصل آباد اور فوزیہ افضل کا بہاولپور سے فیصل آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

2913

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker