اہم خبریںتازہ ترین

اپوزیشن اتحاد میں جماعت اسلامی کو شمولیت کی دعوت ،رہنمائوں کا منصورہ کا دورہ

لاہور(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر کی قیادت میں اپوزیشن وفد نے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔اتحاد برائے تحفظ آئین کے صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وفد منصورہ پہنچ گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کا استقبال کیا۔اپوزیشن رہنماں اور جماعت اسلامی کے رہنماں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد صرف چہروں کی تبدیلی نہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker