اہم خبریںپاکستان

کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ رکھیں،آرمی چیف

 راولپنڈی (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ رکھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے آرمرڈ رجمنٹل سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگارشہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیجز لگائے۔آرمی چیف نے جنگ میں آرمرڈکور کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آرمرڈکور کی پیشہ ورانہ مہارتیں اور آپریشنز میں کارکردگی نمایاں ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ رکھیں، فوج، آرمرڈکور کو جدیدٹیکنالوجی سے آگاہ رکھنا چاہیے۔جنرل قمرجاوید باوجوہ نے کہا کہ آرمرڈ کور کیلئے ٹیکنالوجی کی پیشرفت سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker