اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی،یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کا سپاہی محمد شفیق شہید ہوگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران حوالدارمحمد شفیق نے جام شہادت نوش کیا ہے، حوالدار شفیق سنٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق نے فروری2021یواین مشن میں شمولیت اختیار کی تھی، اب تک 162اہلکار امن مشنز میں خدمات کے دوران شہیدہوچکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارشفیق کی نمازجنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں عسکری حکام سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔حوالدار شفیق شہید کے سوگواران میں بیوہ اور3 بیٹے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker