اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہر اقتدار میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصرکے خلاف گھیرا تنگ

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر شہر اقتدار میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سنیپ چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے ،گزشتہ ہفتے میں سنیپ چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 74 افراد گرفتارکر کے61 پسٹل، 3 کلاشنکوف، 6 بارہ گن، 5خنجر اور 457 روند برآمد کر لئے گئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کی نگرانی برائے راست ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کررہے ہیں ،ایس ایس پی آپریشنز، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز حصہ لے رہے ہیں ،مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سنیپ چیکنگ کے عمل سے دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،سنیپ چیکنگ کا عمل اس وقت جاری رہے گا جب تک شہر اقتدار کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک نہیں کرلیتے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سنیپ چیکنگ کا مقصد وفاقی دارلحکومت کو اسلحہ سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker