اسلام آباداہم خبریں

اسلام آباد میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد،تفتیش شروع

 اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی دارلحکومت میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کو زہریلی چیز نے کاٹا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جی نائن ون میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ، ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کی لاش پولیس اورساتھی وکلا نے فلیٹ سے برآمد کی۔پولیس نے بتایا کہ ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ گزشتہ اتوار سے کسی سے رابطے میں نہیں تھے، ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سمیع اللہ کو زہریلی چیز نے کاٹا ہے، سمیع اللہ نے اس بات کاذکراپنے گھروالوں سے بھی کیا تھا۔ سمیع اللہ کا ڈاکٹرز سے بھی رابطہ رہا، موت دو روز قبل ہوئی، ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker