اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیا، جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا اور رجسٹرار آفس کو چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

حکم نامے کے مطابق عدالت نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹسز جاری کئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے حکم دیا کہ فریقین کو نوٹس جاری کئے جائیں اورکیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست کر رکھی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker