
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا
- 4 اگست, 2023
- 0
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی جس میں توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے سمیت اہم امور پر فیصلہ ہو گا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔
علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج نیب راولپنڈی آفس طلب کیا ہے جبکہ نیب نے القادر ٹرسٹ کو فنڈز فراہم کرنے والوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔