اہم خبریں

توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا ، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک سے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹس کےمرتکب ہوئے اور جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں۔
جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker