اہم خبریںتازہ ترین

نئے قرض پروگرام کا خاکہ مئی میں طے پائے گا، وزیر خزانہ

واشنگٹن( آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے،موجودہ 3 ارب ڈالر کا پروگرام اپریل کے آخر میں ختم ہو رہا ہے اور حکومت طویل اور بڑے قرض پروگرام کی خواہاں ہے ۔

ایک انٹرویومیں ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عالمی قرض مارکیٹ کے پاس جانے کے لیے بنیادی کام کیا جاسکے۔پاکستان کا موجودہ 3 ارب ڈالر کا پروگرام اپریل کے آخر میں ختم ہو رہا ہے اور حکومت طویل اور بڑے قرض پروگرام کی خواہاں ہے تاکہ اقتصادی استحکام کے ساتھ ہی ضروری اسٹرکچرل اصلاحات کی جاسکیں۔

محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کے ساتھ اسپرنگ اجلاس کے دوران ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تھی، بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن اسلام آباد میں مئی کے وسط تک آ جائے گا، اور پھر پروگرام کے حوالے سے پیش رفت ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker