آئیسکو ریجن میں 6اور7 اگست کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو ر عملے کی نااہلی،جڑواں شہروں میں لوڈ شیڈنگ بے قابو

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ مورخہ 6 اگست، صبح07:00بجے تا دن12:00بجے تکبولانی،پران،فتحپور،سرائے عالمگیر،شمس آباد،چھپران،کوہار،منڈی بھلوال،ٹھاکرہ، این ڈی سیI&II،I-10/3،PHA-II،I-11/3،میٹرو، اسلامی یونیورسٹی،بحریہ یونیورسٹی،ڈاکٹر اے کیو خان،یو فون،پی ٹی سی ایل،ایس ای ایس،فضل گھی،ڈھوک نجو، راجہ سلطان، عید گاہ،علی مارکیٹ،ٹی بی ہسپتال،منصورشہید،سی ڈبلیو او،مین بازار،مورت،مدینہ ٹائون،ملکوال،بڈھانہ فیڈرز، مورخہ 7 اگست، صبح07:00بجے تا دن12:00بجے تکچک دولت،پکھوال،بلکسر،پیپلی فیڈرز،صبح09:00بجے تا شام04:00بجے تک132KVنیسٹ کنزیومر گرڈ اسٹیشن اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر