
لاہور(آئی پی ایس)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ماں جیسی ہستی سے اظہار محبت کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔مدرز ڈے پر پیغام دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ماں جیسی ہستی سے اظہار محبت کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ماں سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں، ساڑھے 3 سال کے بعد قطر میں والدہ سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ہر ماں عظیم ہے، میں تمام ماں کو سلام پیش کرتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے ہر ماں کی صحت اور سلامتی کے لئے دعا گو ہوں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ماں سراپا محبت اور اللہ کی انمول نعمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن کیلئے جان کی قربانی دینے والے ہر شہید کی ماں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔