اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حلیم عادل شیخ کی رہائی اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

کراچی (آئی پی ایس) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تحریک انصاف کے وکلاء نے ملزم کی رہائی کی درخواست دائر کر دی، انسدد دہشت گردی عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر حراست میں لیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker