اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ

لاہور(آئی پی ایس)ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ان میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی شامل ہیں جب کہ سابق پی ٹی آئی رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے موجودہ رہنما علی زیدی اور فواد چوہدری بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ان تمام افراد کو گزشتہ ماہ وضاحت کیلئے طلب کیا گیا تھا لیکن طلبی کے باوجود ابھی تک کوئی رہنما پیش ہوا اور نہ جواب جمع کرایا جس کے بعد شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker