اسلام آباداہم خبریں

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری پرائمری سکولوں میں دوستانہ پالیسی متعارف

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے بڑی خبر ، سرکاری پرائمری سکول کے بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی۔ طلبا پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری سکول کے بچے یکم اگست سے سکول بیگ نہیں اٹھائیں گے

، نئی پالیسی کے تحت بچوں کو سکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا، طلبا کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے۔یہ فیصلہ والدین اور طلبا دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے،

نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker