اہم خبریںتازہ ترین

پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد (آئی پی ایس )شہباز شریف حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے۔ وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر پی ٹی آئی دور حکومت کی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام تاحال ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا، شفقت محمود، پرویز خٹک، علی زیدی اور اعظم سواتی کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ اس کے علاوہ اسد عمر، فروغ نسیم ، شیری مزاری اعجاز شاہ اور خسرو بختیار کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker