اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نوابشاہ: ہزارہ ایکسپریس حادثہ، 18 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال

نوابشاہ ( آئی پی ایس) نوابشاہ کے قریب سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے سبب بند ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔

حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 11 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا، ڈاؤن ٹریک بحال ہونے کے بعد مختلف سٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہوئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ سٹیشن پر روکا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں نوابشاہ کے قریب سرہاری کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker