اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنسی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے باعث ڈالر بیک فٹ پر ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1 روپے 9 پیسے کی کمی سے 297روپے 73پیسے کی سطح پر آگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے کی کمی سے 298 روپے کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت کا فرق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی مقررہ حد سے نیچے آگیا۔