کورونا کی چوتھی لہر مزید 5 جانیں لے گئی، 315 نئے کیسز رپورٹ

corona

پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 668 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 510 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 556، سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 644، بلوچستان میں 33 ہزار 453، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 408، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 506 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 637 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 332 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 38 ہزار 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 26 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 668 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 2، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 818، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں