اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیف الملوک کھوکھر ن لیگ لاہور کے صدر مقرر ،مریم اور حمزہ کی مبارکباد

لاہور(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن لاہورکی تنظیم سازی شروع ہوگئی، نوازشریف نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر بنا دیا ۔

 

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سیف الملوک کھوکر کو مسلم لیگ لاہور کا صدر مقرر کر دیا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے مشاورت سے سیف الملک کھوکھر کو لاہور کا صدر بنایا گیا ہے، وہ پارٹی کے مخلص اور وفادار ساتھی ہیں۔

 

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سیف الملوک کھوکھر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ان کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا، امید ہے کہ سیف الملوک کھوکھر پارٹی کو لاہور میں منظم کریں گے۔ادھرمسلم لیگ کی( ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے اور حمزہ شہبازشریف نے لاہور کا ضلعی صدر بننے پر ملک سیف الملوک کھوکر کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیلیفون کیاہے ۔

 

مریم نواز کا کہناتھا کہ آپ پارٹی کا فخر ہیں ، اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ،مشکل دور میں کھوکھر برادران پارٹی کے ہمیشہ ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے ،انشاءاللہ آپ مسلم لیگ( ن) کو لاہور میں مضبوط کریں گے ۔حمزہ شہباز کا بھی فون پر گفتگو میں کہناتھا کہ مسلم لیگ( ن) لاہور کا صدر بننے پر آپ کو مبارکبا دیتاہوں ، آپ پارٹی کے با وفا ساتھی ہیں، آپ بہترین انداز میں بطور لاہور صدر کام کریں گے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker