لاہور(آئی پی ایس )تخت پنجاب پر کون ہو گا براجمان؟ فیصلے میں صرف آج کا دن باقی ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور آئیں گے، فواد چودھری نے دعوی کیا ہے ان کے 187ارکان اسمبلی ہوٹل منتقل ہوچکے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کیانتخاب کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق آج پارلیمانی پاور شو کرے گی، عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔
تحریک انصاف نے آج تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ہے، پارلیمانی اجلاس میں ارکان کی شرکت سے ہی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی نمبرز حتمی طور پر سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب فواد چودھری نے دعوی کیا ہے کہ ان کے 187 ممبران اسمبلی لاہور کے ہوٹل میں موجود ہیں۔