اہم خبریں

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت کو نمبر لگ گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی درخواستِ ضمانت کو نمبر لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈائری نمبر لگنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواستِ ضمانت آج دائر کی ہے۔
سائفر، عمران کی درخواست ضمانت مسترد، خصوصی عدالت نے شاہ محمود کی درخواست بھی مسترد، اسدعمر کی قبل از گرفتاری ضمانت کنفرم کردی
واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
جج نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker