اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے،ایم اینڈ آر ایم کا عملہ بارش میں سڑکوں ، نالوں کو کلیئر کرنے میں مصروف

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آر ایم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کے دوران تین شفٹوں میں کام کرنا شروع کر دیا ، شعبہ ایم اینڈ آر ایم کا عملہ شدید بارش کے دوران دن رات سڑکوں اور نالوں کو کلیئر کرنے میں مصروف ہیں ، بارشوں کے دوران تمام روڈ ز اور نالوں کو کلیئر کر دیا گیا،ای الیون، جی سیون ، ایف سیون، جی ایٹ ، ایف سکس ، ایف ایٹ ،آئی ٹین، آئی نائن و دیگر علاقوں میں تمام نالوں میں کہیں بھی طغیانی نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلسل پانچ روز سے موسلادھار بارش کے دوران سی ڈی اے شعبہ ایم اینڈ آر ایم کا عملہ روڈز اور نالوں کو کلیئر کرنے میں دن رات مصروف ہے ،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آر ایم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کے دوران تین شفٹوں میں کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔بارشوں کے دوران تمام روڈ ز اور نالوں کو کلیئر کر دیا گیا،ای الیون، جی سیون ، ایف سیون، جی ایٹ ، ایف سکس ، ایف ایٹ ،آئی ٹین، آئی نائن و دیگر علاقوں میں تمام نالوں میں کہیں بھی طغیانی نہیں ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے، کہیں سے بھی فلڈ کی اطلاع آنے پر ورکرز فوری رسپانس کیلئے تیار ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker