
اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے 2نومبر 2021کے وفاقی کابینہ اور اسلام آباد کے سیکٹر E-12 کے متا ثرین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قائم کردہ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سی ڈی اے نے E-12 کے ایسے متاثرین جنہوں نے ابھی تک بحالیاتی فوائد حاصل نہیں کئے انکو رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اس سلسلے میں 26 جولائی 2017 کی ایس او پیز کے مطابق قرعہ اندازی مورخہ 29 دسمبر 2021 کو دن تین بجے اولڈ ون ونڈو بلڈنگ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز سیکٹر جی سیون فور اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی،قرعہ اندازی میں متاثرین کی طرف سے جمع کروائے گئے صرف وہ کیسز زیر غور لائیں جائیں جن کا ریونیو ریکارڈ مروجہ پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال اور تصدیق کی جاچکی ہے۔مزیدبرآں سی ڈی اے نے ایسے متاثرین جنہوں نے تاحال اپنے کلیمز جمع نہیں کروائے ان سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی گئی ہے کہ تیس یوم کے اندر اپنے کلیمز بمعہ مطلوبہ کاغذات سی ڈی اے آفس میں جمع کروائیں۔ سی ڈی اے نے مزید کہا ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد کوئی بھی کلیم زیر غور نہیں لایا جائے گا. اس ضمن سیکٹر E-12کے متا ثرین کو آگا ہ کرنے کے لئے اخبارات میں پبلک نوٹس بھی جا ری کر دیے گئے ہیں۔