اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد : یوم آزادی پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائدکردی گئی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 اگست کے موقع پر اسلام آباد میں ہارن اور باجے کے استعمال پابندی ہوگی، سڑکوں پر ہارن اور باجے بجانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور رولر زون کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں بھی کی گئیں اور سٹالز پر سینکڑوں ہارن اور باجے قبضے میں لے لئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے سٹالز مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker