اہم خبریںکھیل

آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین پر قدم رکھ دیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24سال بعد خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

آسٹریلوی ٹیم 2 روزتک بائیوسیکیورببل میں رہے گی، کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کییجائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرزکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، مچل اسٹارک ، مچل مارش، عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ،3 ون ڈے، ایک ٹی20میچ کھیلے گی جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیٹ کمنز کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker