اہم خبریںپاکستان

ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے، جمہوریت آزادیِ ظہار رائے اور دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتی ہے، امن، انسانی حقوق کے تحفط اور ملک کی ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔اسپیکراسد قیصر نے کہا کہ جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جس کے ذریعے عوام ملک کے اقتصادی اور سیاسی نظام میں حصہ لے سکتے ہیں، جمہوریت آزادیِ اظہار رائے کے ساتھ ساتھ عوام کو اپنی قیادت چننے کا بھی پورا حق فراہم کرتی ہے، جمہوری نظام کے ذریعے عوام بہترین قیادت چن کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کروا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلا کر ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،جمہوریت کا حس ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل باہمی صلاح و مشورے اور بات چیت سے ڈھونڈا جائے، ہمارا مذہب بھی مشاورت پر زور دیتا ہے اور مشاورت جمہوریت کا ایک اہم پہلو ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت جو دنیا کی بڑی جمہوریت ہونے کا دعویددار ہے خود کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کو صلب کر رکھا ہے، پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو ان کا جمہوری حق، حق خود ارادیت دلانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو ان کاجائزہ جمہوری حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔عالمی یوم جمہوریت پرڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل سے ملک مضبوط ہو رہا ہے، جمہوریت کے تسلسل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں کو ملک درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ ماضی میں جمہوریت کو بار بار سبوتاژ کیا گیا، جس سے ادارے کمزور ہوئے، جمہوریت کے تسلسل سے ادارے مضبوط ہونگے اور ملک آگے بڑھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker