میرانشاہ:سکیورٹی اہلکار کی سرکٹی لاش برآمد

میرانشاہ:سکیورٹی اہلکار کی سرکٹی لاش برآمد

 

میرانشاہ(آئی پی ایس) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں سیکورٹی فورسز کے جوان کی سر کٹی لاش دریائے ٹوچی کے کنارے سے برآمد کرلی گئی

 

۔پولیس حکام کے مطابق عین اللہ ولد غنی رخمن سکنہ درپہ خیل کشمیر میں آرمی یونٹ 39 پنجاب فرسٹ لائٹ میں ڈیوٹی کر تا تھا اور وہ چھٹی پر گائوں آیا ہوا تھا ۔مقتول کے بھائی کے مطابق گزشتہ رات کسی نے میرے بھائی کو فون کیا کہ باہرآئو اپکے ساتھ کچھ کام ہے،

 

صبح کے وقت معلوم ہوا کہ بھائی گھر میں موجود نہیں ، تلاش کر نے پر معلوم ہوا کہ بھائی کی سر کٹی لاش دریائے ٹوچی کے کنارے پڑی ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ منتقل کردی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں