اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نگراں وزیراعظم سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

کوئٹہ (آئی پی ایس)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کو قبائلی عمائدین کے وفد نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگراں وزیرِ اعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور انکے علاقے کے مسائل سنے۔ نگراں وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا۔

انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی، نگراں حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کے کردار کو بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور درکار تمام وسائل فراہم کرنے کے لیے کوشش کرے گی۔

اس موقع پرگورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگراں وزیرِ اعلیٰ علی مردان ڈومکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker