اہم خبریں

بٹگرام واقعہ : نگران وزیراعظم کاچیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام واقعے پر خستہ حال اورحفاظتی معیارپر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پرچیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کے فوری ریسکیو کی ہدایت کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو تمام وسائل بروئےکارلانےکا حکم دیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجودتمام چیئر لفٹس پرحفاظتی انتظامات یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی ہے۔ یہ حکم بھی دیا ہے خستہ حال اورحفاظتی معیارپر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس کو فوری بندکر دیا جائے۔
انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجود تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خستہ حال اورحفاظتی معیارپر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے بٹگرام کی تحصیل آلائی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسے افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے، چیئر لفٹ میں پانچ گھنٹے سے سات بچوں سمیت آٹھ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔چیئرلفٹ میں پھسنے بچوں کی عمریں 11سے 12سال تک ہیں ۔ ایک لڑکے کو دل کا مسئلہ تھا وہ تین گھنٹے سے بیہوش ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker