لندن ،وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، کابینہ بھی اس کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی رہ چکا ہوں، مگر میری دوہری شہریت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں کمی آ رہی ہے، ہماری حکومت کا مسئلہ مہنگائی نہیں بلکہ گڈ گوورننس ہے جس پر قابو پالیا جائے گا،حکومت نے قانون بنایا ، پارلیمنٹ نے منظوری دے دی اب الیکشن کمیشن اس پر عمل کرکے ای وی ایم ووٹنگ کروائے گا۔علی زیدی نے کہا کہ ہم نے آن لائن ووٹنگ خاص طور پر نواز شریف کے لیے منظور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ سے نکال دیں تو کرپشن ختم ہو جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف فیملی کے ایون فیلڈ کے باہر بے گھر افراد رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ علی حیدر زیدی لندن میں آئی ایم او اسمبلی کے 32 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جو کہ 6 سے 15 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔
Related Articles
سانحہ9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں بھی شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
جمعرات, 9 جنوری, 2025
کون سا کیس ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی میں جائے، یہ تفریق کیسے ہوئی؟ جسٹس محمد علی مظہر
جمعرات, 9 جنوری, 2025