اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال انسداد تمباکو نوشی کیلئے کوشاں

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے وزارت صحت حکومت پاکستان، اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے جس کے تحت ہسپتال سموک فری اسلام آباد پروجیکٹ کا باقاعدہ حصہ بن گیا ہے۔

ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر)ڈاکٹر غلام مجتبی عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور فوکل پرسن برائے تمباکو کنٹرول شہریار عارف خان، اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل، وزارت صحت، اور ایف سی ٹی سی/غیر قانونی تجارت پر ڈبلیو ایچ او کی فوکل پوائنٹ، ڈاکٹر سمرا مظہر نے لیٹرپر دستخط کئے۔ اے این ٹی ایچ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی، منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی، ڈائریکٹر ڈاکٹر عریج نیازی اور سینئر مینجمنٹ کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل کمشنر سید جواد مظفر کی قیادت میں کراچی انتظامیہ کے افسران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ عمائمہ سولنگی، اور اسسٹنٹ کمشنر (جی)ٹو کمشنر شیخ عابد قمر نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر موجود دیگر معززین میں ٹوبیکو سموک فری اسلام آباد پروجیکٹ کے رہنما ڈاکٹر منہاج سراج اورکنٹری ہیڈ دی یونین انٹرنیشنل خرم ہاشمی شامل تھے۔ مہمانوں کو ہسپتال کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے ہسپتال کی معیاری سہولیات کا مشاہدہ کیا اور بہترین شفا یابی کے ماحول کے ساتھ ساتھ انسداد تمباکو نوشی کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی تعریف کی –

نومبر 2021 میں وزارت صحت کی طرف سے اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو تمباکو نوشی سے پاک ادارہ قرار دیا گیا تھا۔یاسر خان نیازی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ہسپتال کو سموک فری اسلام آباد منصوبے کا حصہ بنانے پر وزارت صحت اور اسلام آبادانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں خصوصی طور پر تمباکو نوشی سے پاک صحت افزا ماحول نہایت ضروری ہے اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے وزارت صحت، اسلام آباد انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈبلیو ایچ او اور دی یونین انٹرنیشنل کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ ڈاکٹر ثمرہ مظہراور شہریار عارف خان نے وزارت صحت کے تمباکو نوشی سے پاک اسلام آباد کے منصوبے کا حصہ بننے پراکبر نیازی ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک رکھنا ہماری اجتماعی اخلاقی ذمہ داری اور قانونی فریضہ ہے۔ ہسپتال میں شعبہ کمیونیکیشن کے سربراہ عمران علی غوری نے صحافیوں کو بتایا کہ وزارت صحت، اسلام آبادانتظامیہ اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر سموک فری اسلام آباد کے منصوبے پر کام کرتے ہوئیہسپتال جلد ہی تمباکو کی روک تھام کا کلینک کھول رہا ہے تاکہ پاکستان کو آنے والی نسلوں کے لئے تمباکو نوشی سے پاک ملک بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker