اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس پر پرندوں کو مارنے کا جدید سسٹم نصب کر نےکافیصلہ

لاہور (آئی پی ایس)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے 3 بڑے ائیر پورٹس کراچی، لاہور اور اسلام اباد پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں برڈ ریپیلنٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا ٹھیکہ جس فرم کو دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کی ٹیسٹنگ کروائے گی اس کے بعد اس کی تنصیب کرے گی اور آخر میں اس کی کمیشنگ کرے گی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کو نصب کرنے کیلئےملکی اور غیر ملکی کمپنیاں رابطہ کر سکتی ہیں، منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملکی ائیر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker