آزاد کشمیراہم خبریں

نیلم، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،دو افراد جاں بحق،تین زخمی،7لاپتہ

وادی نیلم(آئی پی ایس)آزاد کشمیر میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے مطابق نیلم میں پھلاؤی کے مقام پر سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری۔

گاڑی میں 12 سیاحوں سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں ایک کنڈیکٹر اور ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔ڈی ڈی ایم اے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار 3 زخمیوں اور ایک لاش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

زخمیوں اور لاپتہ افراد میں سے 12 کا تعلق لاہور سے ہے جو ایک ہی خاندان کے ہیں۔پاک فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker