صحت

لاہور :جنرل ہسپتال میں خواتین ڈاکٹرز کے ہاسٹلز میں بارش کا پانی داخل ہوگیا

لاہور(آئی پی ایس)لاہورکے جنرل ہسپتال میں خواتین ڈاکٹرزکے ہاسٹلز میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔

خواتین ہاسٹلز کے کمرے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔جنرل ہسپتال کے خواتین ہاسٹلز کا فرنیچرسمیت دیگر الیکٹرانک سامان خراب ہوگیا۔ خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشی پانی نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،پانی نکالنے کے لئےضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی گئی ہے،پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

ایم ایس ڈاکٹرخالد بن اسلم کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی عقبی دیوار محلے داروں نے گرا دی،100 فٹ سے زائد دیوار گرنے سے آبادی کا پانی اسپتال میں داخل ہوا ہے، پانی کی نکاسی کے لئے ملازمین کام کر رہے ہیں،دیوارگرانے والوں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker