اسلام آباد(آئی پی ایس)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک میں ایک تعزیتی اجتماع ہوا جس میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران احباب کے فوت ہونے والے عزیز واقارب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جن میں چوہدری محمد نزیر صدرِ ایسوسی ایشن اور محمد صادق قریشی سپرنٹینڈنٹ کے سسر، عامر کامران سپرنٹینڈنٹ اور محمد جمیل ڈپٹی ڈائریکٹر کی والدہ محترمہ، محمد افضال سپرنٹینڈنٹ کے والد محترم محمد اقبال صاحب جو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ آ فیسر تھے، جاوید اقبال کے بھائی اور دیگر شامل تھے، تقریب کا آغاز محمد افضال عباسی نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا، ضیغم سلیم نے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا، محمد جمیل صاحب نے موت وحیات کے فلسفے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و بخشش کے لئے دعا کی، تقریب میں آفیسرز اور سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا