تعلیماہم خبریں

تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے سکولوں کے دوروں کا آغاز کر دیا ،نگران وزیرتعلیم

اسلام آباد(آئی پی ایس)نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ، صدرآئی سی سی آئی احسن بختاوری سے ملاقات ،ملاقات میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں انفراسٹیکچرکی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے غور کیا گیا ۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے سکولوں کے دوروں کا آغاز کر دیا ہے،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں مکمل سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور توجہ مرکوز کروں گا، ہمارے پاس بہت تھوڑا وقت ہے،کوشش کرینگے اس میں کوئی اچھی چیز کی بنیاد ڈال سکیں۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے حالات دیکھ کر مایوسی ہوئی،بیشتر سکولوں میں بچوں کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے، اسلام آباد چیمبر نے آئی ایم سی جی ایف سکس اور ایف ایٹ 8کے سکولز میں لیب بنا کر دی ہے، مختلف سیکٹرز میں سکولز کے پاس وسیع زمین ہے، اس میں سے چند کنال لیز پر دی جا سکتی ہے،

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے تجویز دی کہ حاصل ہونے والی آمدن سے سکولوں کا انفراسٹیکچر بہتر بنایا جا سکتا ہے،سکولوں سے باہر کروڑوں بچوں کی تعداد پاکستان کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے،تعلیمی اداروں کے بورڈ آف گورنرز بنا کر اسلام آباد چیمبر اوردیگر اداروں کو نمائندگی دی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker