تازہ ترینتعلیم

گورنرپنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج کی چھٹی منظورکرلی،قائم مقام انتظامی کمیٹی مقرر

لاہور(سب نیوز )گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن کی 28 دن کی ایکس پاکستان چھٹی منظورکرلی۔ ترجمان گورنر ہا ئو س کے مطابق آمنہ کامران اور خالد نون برسار مائیکل تھامسن کی غیرموجودگی میں انتظامی فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہیکہ پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر سیاسی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔ گورنر پنجاب نے پرنسپل مائیکل تھامسن کی مرضی کے برخلاف احد چیمہ کے بچوں کی تین سال کی فیس معاف کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ احد چیمہ کے بچوں کا داخلہ منسوخ کرنے کا پرنسپل کا فیصلہ بھی گورنر پنجاب نے واپس کرا دیا تھا۔

اس معاملے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو کلاسز بچوں نے نہیں لی ان کی فیس معاف کرنے کی درخواست دی گئی تھی،گورنر نے یہ بھی کہا تھا کہ پرنسپل مائیکل تھامسن 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker