اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد سے غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے،صورتحال معمول پر آ گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں تحریک عدم اعتماد کی گہما گہمی اور ہفتہ کے روز ہونے پیدا ہونے والی غیر یقینی کے بعد اتوار کو صورتحال معمول کے مطابق آ گئی،عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہفتہ کی رات اور اتوار کو دن بھر اسلام آباد میں کہیں بھی کوئی احتجاجی مظاہرہ یا سیاسی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی،اسلام اباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے کسی بھی احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریڈ زون کو بدسطورسیل کر رکھا ہے،پارلیمنٹ کو جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کر رکھے ہیں،پارلیمنٹ کو جانے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا ہے،دوسری جانب نئی حکومت کے قیام کیلئے دروازوں کے پیچھے مذاکرات اور گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،اپوزیشن جماعتوں کے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ سمیت مستقبل کی حکومت کے حدو خال طے کرنے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ،انہوں نے پی پی ،جے یو آئی،بلوچستان کی جماعتوں اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker